انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ سے بھی خبر آگئی

انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ سے بھی خبر آگئی
کیپشن: Dollar, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان: انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی ڈالر کی قیمت کے متعلق خبر آگئی۔ 
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر  16 پیسے سستا ہوگیا ، انٹربینک میں ڈالر279.28 روپے سے کم ہوکر 279.12 روپے پر بند ہوا۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ یکم فروری سے اب تک انٹر بینک میں امریکی ڈالر 38 پیسے سستا ہوچکا ہے۔ 
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 282.04 روپے پر برقرار رہا، امارتی درہم بھی 76.70  روپے پر برقرار رہا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ  77 پیسے کمی سے 355.25روپے ،  سعودی ریال 1 پیسے کمی سے 74.90 روپے کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یورو 18 پیسے مہنگا ہوکر 304.98 روپے کا ہوگیا۔