ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹر سائیکل چلانے والوں کیلئے پریشان کن خبر

موٹر سائیکل چلانے والوں کیلئے پریشان کن خبر
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کاوش میمن: ملک بھر میں موٹر سائیکل بیٹریوں کی قیمتوں میں 400 روپے اضافہ کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق ملک میں روز بروز بڑھتی مہنگائی نے جہاں دوسری اشیاء کی قیمتوں کو متاثر کیا ہے وہیں موٹر سائیکل بیٹریوں کی قیمتیں بھی بہت بڑھ چکی ہیں۔ مارکیٹ میں سیونٹی اور ون ٹو فائیو موٹر سائیکل کی بیٹریوں کی قیمت 4 سو روپے بڑھ چکی ہے۔

 واضح رہے کہ مارکیٹ میں سیونٹی اور ون ٹو فائیو کی بیٹری 1 ہزار روپے، ون ٹین اور ہنڈرڈ سی سی کی بیٹری 3 ہزار جبکہ جی ایس ون ففٹی کی بیٹری ساڑھے 3 ہزار روپے میں فروخت ہورہی ہے۔اس حوالے سے دکاندار کہتے ہیں کہ ڈسٹری بیوٹرز کی طرف سے نئی بیٹری کی قیمت بڑھ کر آئی ہے لیکن اسٹاک موجود ہونے کی وجہ سے ابھی بھی قیمت کم رکھی گئی ہے، دکاندار آنے والے دنوں میں بیٹری مزید مہنگی ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کررہے ہیں۔

Bilal Arshad

Content Writer