آئی ٹی سیکٹر اور فری لانسرز کے لیے ٹیکس چھوٹ کا اعلان

آئی ٹی سیکٹر اور فری لانسرز کے لیے ٹیکس چھوٹ کا اعلان
کیپشن: IT Sector
سورس: Google Images
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24 نیوز: وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کے لیے بڑی  مراعات دینے جا رہی ہے۔

عوام سے اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت نے آئی ٹی کے شعبے  کو 100 فیصد ٹیکس کی چھوٹ کا دے دی ہے اور غیرملکی زرمبادلہ پر 100فیصد چھوٹ دے دی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تمام اسٹارٹ اپس سے 100فیصد کیپیٹل گین ٹیکس ختم کردیا ہے۔

انہوں نے نئی انڈسٹریل پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی انڈسٹری لگائے گا اس سے کوئی سوال نہیں پوچھے جائیں گے جبکہ بیمار صنعتوں کو ٹیکس میں چھوٹ دیں گے۔

وزیراعظم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر سنائی اور کہا کہ  اگر وہ پاکستان کی صنعت میں سرمایہ کاری کریں گے یا پاکستانی صنعتکاروں کے ساتھ مشترکہ منصوبے لگائیں گے تو انہیں پانچ سال تک ٹیکس کی مکمل چھوٹ دی جائے گی۔

انہوں نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں اور کسانوں کو سود کے بغیر قرضے دینے اور گھر بنانے کے خواہشمند انتہائی غریب افراد کو بھی سستا قرض دینے کا اعلان کیا۔