ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارش کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

Weather Update
کیپشن: Weather
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کومل اسلم: شہر میں سورج کا پارہ ہائی، درجہ حرارت میں اضافہ، پارہ 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ۔ اے کیو آئی 187 ریکارڈ کیا گیا ہے اور ماہرین نے مزید بڑھنے کا بھی امکان ظاہر کیا ہے ۔
فضائی آلودگی کی بات کی جائے تو انارکلی بازار میں 252  ایئرکوالٹی انڈیکس  ریکارڈ کیا گیا جبکہ  فیز8 ڈی ایچ اے 251، کوٹ لکھپت 228، عمربلاک اقبال ٹاون 224، مال روڈ199، بلاک 2 ٹاون شپ میں  ایئرکوالٹی انڈیکس  193 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شہرکاموسم خشک، سورج کا پارہ ہائی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے بعد موسم میں تبدیلی ہوگی اور40 فیصد ہلکی بارش کا امکان ہے۔شہرکا کم سے کم درجہ حرارت12 اور زیادہ سے زیادہ 22 ڈگری سنٹی گریڈ رہےگا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے۔ ہوا 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے ۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر