طلبا سمیت یوکرائن سے  مزید 411  پاکستانی شہریوں کا بحفاظت انخلا

pakistani in ukraine evacuvated
کیپشن: pakistanis in ukraine
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک :  دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یوکرین میں پھنسے پاکستانی شہریوں کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے ،اب تک یوکرین سے 411 افراد کو نکالا جا چکا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان کے 143 شہری اس وقت یوکرین میں بارڈر پر پہنچ چکے ہیں ، اس کے علاوہ 15 پاکستانی لویف اور ترنوپل جبکہ 101 خارکیف سے لویف کے راستے میں ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے مزیدبتایا کہ جن پاکستانی شہریوں کو یوکرین سے نکالا گیا ہے ان میں 358 کو پولینڈ، 22 کو رومانیہ، 3کو ہنگری جبکہ 21 کو پاکستان پہنچا دیا گیا ہے، اس کے علاوہ 6پاکستانی سلواکیہ اور ایک مالدووا پہنچا ہے ۔