ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشیا کپ پاکستان میں ہو گا یا نہیں؟

ایشیا کپ پاکستان میں ہو گا یا نہیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سید شہباز علی) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کا حتمی فیصلہ کرنے کے لئے ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس آئندہ ماہ دبئی میں ہوگا، ایونٹ دبئی منتقل کرنے پر غور جاری ہے۔

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان میں ہوگا یا پھر کسی دوسرے مقام پر فیصلہ تین مارچ کو ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ہوگا، اے سی سی کا اہم اجلاس تین مارچ سے دبئی میں ہوگا، اجلاس میں ایشیا کپ کے انعقادکے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو سونپی ہے تاہم انڈین کرکٹ بورڈ نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کی بنا پر پاکستان میں ایشیا کپ کھیلنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد ایشین کرکٹ کونسل کادبئی میں ہونے والا اجلاس اہمیت اختیار کرگیا ہے ۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پی سی بی نے ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے پلان بی تیار کرلیا ہے اور پاک بھارت کشیدگی کے باعث ایشیا کپ دبئی میں کروانے پر غور جاری ہے ۔
دوسری جانب بنگلہ دیش کا نام بھی ایشیا کپ کی میزبانی کے لئے گردش کررہا ہے، اس سے قبل پاکستان کے بھارت میں کھیلنے سے انکارکے بعد انڈین بورڈ نے ایشیا کپ 2018 متحدہ عرب امارات میں کروایا تھا، ایشیا کپ دبئی یا کسی اور مقام پر منتقل ہونے کی صورت میں ایونٹ کا میزبان پاکستان ہی ہوگا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer