آٹا چکی مالکان کی بلیک میلنگ سے بچنےکیلئے پلان تیار

 آٹا چکی مالکان کی بلیک میلنگ سے بچنےکیلئے پلان تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (قذافی بٹ) آٹا چکی مالکان کی بلیک میلنگ سے بچنے کیلئے پنجاب  حکومت نے پلان تیار کرلیا، نئی آٹا چکیوں کو لائسنس اور آسان شرائط پر قرضے بھی دیئے جائیں گے۔

مجوزہ پلان کے مطابق نئی آٹا چکیوں کو آسان قرضے دیکر آٹے کی فراہمی یقینی بنائے رکھنے کا وعدہ لیا جائے گا، نئی آٹا چکیوں کو ہنگامی بنیادوں پر بجلی کے کنکشن فراہم کیے جائینگے۔

 ذرائع کے مطابق چکیوں کی رجسٹریشن اور نئی چکیوں کے قیام کا پائلٹ پروجیکٹ لاہور سے شروع کیا جائے گا، آٹا چکیوں کا سروے اربن یونٹ جبکہ رجسٹریشن محکمہ خوراک کرے گا۔

 رجسٹرڈ آٹے کی چکیاں اگر پرائیویٹ طور پر گندم خریدیں گی تو آٹا انہیں حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر ہی فروخت کرنا پڑے گا۔ پلان میں ویٹ بینک کے قیام کی تجویز بھی زیرغور ہے، پلان منظوری کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھجوا دیا  گیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer