25 سالہ لڑکی قتل، لاش کی شناخت نہ ہوسکی

25 سالہ لڑکی قتل، لاش کی شناخت نہ ہوسکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)  پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں پچھلے پانچ سال کے دوران خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی، تیزاب گردی اور قتل کے واقعات میں خوفناک اضافہ ہوا ہے, شادباغ میں 25 سالہ لڑکی کو قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں آئے دن خواتین کوجنسی ہوس کا نشانہ بنانا،بدترین تشدد،بچے، بچیوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعات سامنے آتے رہےہیں، شہر میں قتل کے لرزہ خیز واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، خواتین پر تشدد  قتل اور زیادتی کے واقعات کی پولیس رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ہر گزرتے سال کے ساتھ ان واقعات میں کمی کے بجائے اضافہ ہو رہا ہے۔

ایسے واقعات پر قابو پانے کے لئے سکیورٹی اداروں کی جانب سے تو بہت دعوے کیے جارہے ہیں مگر چند روز کے بعد حالات پھر پہلے جیسے ہوجاتے ہیں،پنجاب پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کے باوجود صوبے میں قتل کے واقعات میں تشویشناک اضافہ دیکھا جارہا ہے، شادباغ میں قتل کی لرزہ خیزواردات سامنے آئی جبکہ لاش کی شناخت نہ ہوسکی۔

شاد باغ میں25 سالہ کو قتل دیا گیا، سکیورٹی ٹیم کاکہناتھا کہ لڑکی کا فائرنگ کر کے قتل کیاگیا، مقتولہ کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی،جبکہ جائے وقوعہ سے ایک مشتبہ موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو دیکھا گیا ہے، جن کی سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی42 کوموصول ہوگئی ہے۔

پولیس نے مشتبہ موٹر سائیکل سوار میاں بیوی ملزمان کی فوٹیج جاری کردی، شبہ ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے لڑکی کو قتل کیا،سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کی موٹر سائیکل پر ایک بچے کو بھی بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer