چوہدری شوگر ملز کیس: نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس احتساب عدالت پیش

چوہدری شوگر ملز کیس: نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس احتساب عدالت پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) چوہدری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی تازہ میڈیکل رپورٹ لاہور کی احتساب عدالت پیش،عدالت نے کیس کی سماعت 30مارچ تک ملتوی کردی۔

احتساب عدالت لاہور میں سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف چوہدری ملز کیس کی سماعت ہوئی،عدالت کے روبرو نوازشریف کےبھتیجےیوسف عباس پیش ہوئے، نوازشریف کے وکیل نے نوازشریف کی حاضری سےاستثنی کی درخواست دائر کی، انہوں نے نوازشریف کی تازہ میڈیکل رپورٹ عدالت مںں جمع کراتے ہوئے کہاکہ نواز شریف برطانیہ میں زیر علاج ہیں، میڈیکل رپورٹ کےمطابق نوازشریف کے مزید ٹیسٹ ہونےہیں، ڈاکٹرز کی ہدایت کے بعد ہی وہ سفر کر سکیں گے،عدالت ان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرے جس پرعدالت نے کیس کی سماعت 30مارچ تک ملتوی کردی۔
جبکہ عدالت میں یوسف عباس کی طرف رقم واپسی کے لیے درخواست جمع کرائی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ گرفتاری کے موقع پر لی گئی 38 ہزار کی رقم واپس دلوائی جائے جس پر عدالت نے نیب کو رقم سے متعلق جواب طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ اگر یہ رقم کیس میں پراپرٹی نہیں تو واپس کر دی جائے۔ 

عدالت نےاس مقدمہ میں مریم نواز کی درخواست منظور کرتے ہوئے پیشی سے استثنی دے رکھا ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔