(راؤ دلشاد) ترک سفیرمصطفی یرداکل کی ٹاؤن ہال آمد،میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے ترک سفیر کا استقبال کیا، پولیس کےچاک وچوبند دستے نےمصطفی یرداکل کو گارڈ آف آنرز پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کےچاک وچوبند دستےکی جانب سےگارڈ آف آنرزکےیہ مناظر ٹاؤن ہال میں ترک سفیر مصطفی یرداکل کی آمد کے ہیں جہاں مئیرلاہورکرنل ریٹائرڈمبشر جاوید نےترک سفیر کا استقبال کیا۔
ترک سفیر اورمیئرلاہور کی ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے ترک سفیر کو میٹروپولیٹن کارپوریشن فنکشنز پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر سربراہ البیراک بنیامین کراسا،احمد یلدرم،منیجنگ ڈائریکٹر حنیفی کرتال، نظام الدین، پروجیکٹ کواڑڈینیٹر اوز پاک سید افضال شاہ، چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن محمود مسعود تمنا ،پرنسپل سٹاف آفیسر ٹو میئرلاہور میاں وحیدالزمان ،میونسپل آفیسر فنانس محمد یوسف ،میونسپل آفیسر فنانس سروسز ریگولیشن علی عباس بخاری سمیت دیگر موجود تھے۔
کرنل ریٹائرڈمبشر جاوید نے ترک سفیر کو پاکستانی قالین پیش کیاجبکہ مصطفی یرداکل نے بھی میئرلاہور کو تحائف پیش کیے۔