سٹی 42 : ڈی جی فوڈاتھارٹی کی جانب سے فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ شہر بھر میں کریک ڈاؤن کیا گیا۔
فوڈاتھارٹی نے 90ہزارلیٹر دودھ اور75ہزار کلو گوشت کی چیکنگ کی۔ اس کے علاوہ 5500لیٹرملاوٹی دودھ، 640کلولاغربیمارمرغیاں اور گوشت تلف کردیاگیا۔ گجومتہ، ٹھوکر، اڈا پلاٹ سے لاہور سپلائی ہونیوالا 90ہزار لیٹر دودھ چیک کیاگیا۔
ڈی جی فوڈاتھارٹی کے مطابق 5500لیٹرپاؤڈرکیمیکلزسےتیاردودھ کوتلف کردیاگیا، 25میٹ شاپس،ملک سپلائرز کو 2لاکھ 50 ہزار کے جرمانے عائد کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ تلف کردہ مرغیاں نزلہ، کم وزن اور مختلف امراض میں مبتلا پائی گئی۔
ڈی جی عاصم جاوید نے بتایا کہ ویٹرنری سپیشلسٹ نے برآمد شدہ بیمار مرغیوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ بیمار و کم وزن مرغیاں برآمد ہونےپربھاری جرمانےعائد، مرغیاں تلف کردی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں 3 شفٹوں میں ہر قسم کی اشیاخورونوش کی چیکنگ کر رہی ہیں۔