سٹی 42 : ہربنس پورہ کے رانی گاؤں رحمان پورہ میں گھریلو تنازعہ پر نوجوان نے خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق 20 سالہ اویس نے گھریلو تنازعہ پر زہریلی گولیاں کھائیں۔ متاثرہ نوجوان کو سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، جانبر نہ ہو سکا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاش مردہ خانہ منتقل کردیا گیا، اہل خانہ کے بیانات پرمزید تحقیقات جاری ہیں۔