ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں ون ویلر، ہوائی فائرنگ وپتنگ بازی کیخلاف آپریشن، درجنوں گرفتاریاں

لاہور میں ون ویلر، ہوائی فائرنگ وپتنگ بازی کیخلاف آپریشن، درجنوں گرفتاریاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ڈولفن سکواڈ کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ وپتنگ بازی کیخلاف آپریشن کیے گئے ہیں ۔ 

ترجمان ڈولفن کے مطابق چھٹی کے روز شہر کے مختلف علاقوں سے 61 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ ترجمان نے بتایا کہ ڈیفنس، مال روڈ،کینال روڈ، جیل روڈ،بند روڈ، فیروزپور روڈسے 56 ون ویلرزگرفتار کیے گئے۔ اس کے علاوہ پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ میں ملوث5ملزمان کو فیکٹری ایریا، شیراکوٹ سے گرفتار کیا گیا۔ 

ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضہ سے پتنگیں اور ڈور برآمد ہوئیْ، جس کے بعد ملزموں کو نصیر آباد، غالب مارکیٹ، ہربنس پورہ، کوٹ لکھپت و دیگر کے حوالے کردیا گیا۔ 

ایس پی ڈولفن اختر نواز کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے نہیں دیں گے ۔