ویب ڈیسک : وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ بامقصد مذاکرات کے لیے تیار ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا فیصلہ مذاکرات سے زیادہ عدالتی فیصلوں پر منحصر ہے۔
ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے مریدکے میں میڈیا سےگفتگو کے دوران کیا، کہا کہ پی ٹی آئی کا فاشسٹ رویہ جمہوریت کیلئے زہر قاتل ہے، پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں اسرائیل اور بھارت کی پراکسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی حکمت عملی نے پاکستان کو دنیا کیلئے اہم ملک بنادیا،بھارتی جارحیت کے جواب میں عبرتناک شکست ہی اس کی سزا ہے، بھارت نے پاکستان پر آبی جارحیت مسلط کرنے کی کوشش کی تو اسے جنگ تصور کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر رانا تنویر نے کہاکہ حکومت نے معیشت کو سنبھالا، تمام معاشی اشاریئے مثبت بنادیئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پختونخوا کا دورہ لاہور سیر سپاٹے کے سوا کچھ نہیں۔