ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی والے واپس صوبے میں آئیں اور لوگوں کےلئے کام کریں؛ فیصل کریم کنڈی

پی ٹی آئی والے واپس صوبے میں آئیں اور لوگوں کےلئے کام کریں؛ فیصل کریم کنڈی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے واپس صوبے میں آئیں اور لوگوں کےلئے کام کریں، کسی صوبے میں اچھا کام ہورہا ہے تو دوسرے صوبوں کو اپنانا چاہیے۔

 گورنر کےپی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی سے کہنا چاہتا ہوں اڈیالہ کے باہر اپنا سیکرٹریٹ بند کریں، صوبے میں واپس آجائیں۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے 13 سال میں کوئی میگا پراجیکٹ شروع نہیں کیا۔

 فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کےپی حکومت کو سوچنا چاہیے اور اپنے ریاستی اداروں کو سپورٹ کرنا چاہیے، کےپی حکومت سے کہتے ہیں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کی سپورٹ کریں، اڈیالہ میں موجود شخص ملک میں انتشار پھیلا رہا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کو واپس جانا چاہیے، ہم نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا ملک کو بچایا، سب سے پہلی چیز امن ہے۔