ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوٹلی ستیاں میں مسافر کوسٹر اُلٹ گئی؛ ایک طالب علم جاں بحق، 7 زخمی

کوٹلی ستیاں میں مسافر کوسٹر اُلٹ گئی؛ ایک طالب علم جاں بحق، 7 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ضلع راولپنڈی کی تحصیل کوٹلی ستیاں میں مسافر کوسٹر اُلٹ گئی۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق کوسٹر میں 15 طلباء سوار تھے، حادثے میں ایک طالب علم جاں بحق ہوگیا، جبکہ 7 زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے مقام سے 7 زخمیوں کو پرائیویٹ ایمبولینسز کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ 

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر موجود ہیں، حادثے کے باعث ایک شخص کوسٹر میں پھنس گیا ہے جسے نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔