سٹی42: پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر کیمرہ مین عاکف ملک انتقال کر گئے۔
عاکف ملک نے اپنے کیریئر کے دوران 150 سے زائد پاکستانی فلموں کی شوٹنگ کی اور انہیں فلم انڈسٹری میں ایک تجربہ کار کیمرہ مین کے طور پر جانا جاتا تھا۔
اطلاعات کے مطابق عاکف ملک کچھ عرصہ سے صحت کی مشکلات اور سٹوڈیوز بند ہونے کی وجہ سے پریشانی کا شکار تھے۔ ان کے انتقال پر شوبز حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔