سٹی42: پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی میں مالی سال 2022-23 کے دوران ڈیفالٹر ٹھیکیداروں سے 2 کروڑ 14 لاکھ روپے واجبات وصول نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
کمپنی نے فیصل آباد کیٹل مارکیٹ میں اینیمل لیوی اور پارکنگ فیس کے لیے مختلف ٹھیکے دیے تھے، جن کی کل مالیت 5 کروڑ 87 لاکھ روپے تھی۔
ٹھیکیداروں نے صرف 1 کروڑ 23 لاکھ روپے جمع کرائے، جبکہ باقی رقم ادا نہیں کی گئی۔ محکمہ جاتی کارروائی کے بعد 1 کروڑ 8 لاکھ روپے ریکور کیے گئے اور ڈیفالٹر ٹھیکیداروں کے رسک پر دوبارہ نیلامی سے 1 کروڑ 40 لاکھ روپے حاصل ہوئے۔ تاہم اصل ٹھیکیداروں سے تاحال 2 کروڑ 14 لاکھ روپے وصول نہیں ہو سکے۔
آڈٹ رپورٹ میں کمزور اندرونی کنٹرولز کی نشاندہی کی گئی اور ڈیفالٹر ٹھیکیداروں کے خلاف بلیک لسٹنگ یا قانونی کارروائی نہ کرنے کا بھی ذکر ہے۔ ڈی اے سی نے معاملے کو وضاحت اور ریکوری تک زیر التوا رکھا، جبکہ پری پی اے سی نے فوری ریکوری اور آڈٹ کو اطلاع دینے کی ہدایت جاری کی ہے۔