راودلشاد:ٹکٹنگ کی نیلامی کے عمل کو شفاف انداز میں کیا گیا، نیلامی میں پانچ فرمز نے حصہ لیا،محکمہ وائلڈ لائف نے لاہور چڑیا گھر ٹکٹنگ نیلامی کی ریزرو پرائس 32 کروڑ مختص کی تھی۔
تفصیلات کےمطابق نیلامی 50 کروڑ میں ہوئی، اس بولی میں ٹیکسز شامل نہیں ہیں، نیلامی محکمہ کی ریزرو پرائس سے 57 فیصد زائد ہوئی، ٹھیکیدار ٹکٹنگ ایریا کے تمام اخراجات بھی خود برداشت کرے گا۔
اس سے قبل لاہور زو ٹکٹنگ کی مد میں خود 16 کروڑ روپے اکھٹے کر رہا تھا، بولی محکمہ کی سالانہ خود کولیکشن سے 210 فیصد زائد قیمت پر ہوئی، شفافیت و بہتر حکمت عملی اپنا کر دیگر ادارے اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکتے ہیں۔