ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے دفتر میں چار سٹوڈنٹس میں نقد انعامات کی تقسیم

Punjab Education Foundation, City42, Lahore, Punjab, Brilient students rewarded
کیپشن: پنجاب ایجوکیشن فائنڈیشن کے مرکزی دفتر مین چار سٹوڈنٹس کو بورڈ کے میٹرک امتحانات مین پوزیشن لینے پر نقد انوالات دیئے گئے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن صدر دفتر میں میٹرک 2024 امتحانات میں پوزیشنز حاصل کرنے والے سٹوڈنٹس میں کیش انعامات تقسیم کیے گئے۔
میٹرک کے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے سٹوڈنٹس کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ملک شعیب اعوان اور منیجنگ ڈائریکٹر شاہد فرید نے شرکت کی۔

ڈی جی خان بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ماریہ بنتِ عبدالرحمن کو1 لاکھ روپے کیش انعام دیا گیا۔

ڈی جی خان بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے محمد عمیر اور علینہ آصف قریشی کو 50 ہزار روپے کے کیش انعامات ملے ۔

سرگودھا بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی سمیہ کرن کو بھی 50 ہزار روپے انعام ملا۔