انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا

 انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان: انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 27 پیسے سستا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 282.20 روپے سے کم ہوکر 281.93 روپے پر بند ہوا۔ 
واضح رہے کہ ماہ دسمبر میں اب تک انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 25 پیسے سستا ہوچکا ہے۔ 
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 52 پیسے سستا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر282 روپے 68 پیسے کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یورو99 پیسے مہنگا ہوکر 311.66 روپے، برطانوی پاؤنڈ 60 پیسے اضافے سے 359.23 روپے کا ہوگیا۔  
اوپن مارکیٹ میں اماراتی درہم 34 پیسے کمی کے بعد  76.83روپے، سعودی ریال 24 پیسے کمی سے 74.95 روپے کا ہوگیا۔