ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف آئی اے کی کارروائی ، جعلی ڈالر کی فروخت میں ملوث ملزم کراچی سے گرفتار

ایف آئی اے کی کارروائی ، جعلی ڈالر کی فروخت میں ملوث ملزم کراچی سے گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے کمرشل بینکنگ سرکل نے کراچی میں کارروائی کرکے جعلی ڈالرز کی فروخت میں ملوث ملزم عبداللہ کو گرفتار کرلیا۔ 

ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل کراچی علی مراد کے مطابق ملزم سادہ لوح شہریوں کو کم قیمت کی آڑ میں جعلی ڈالرز فروخت کرتا تھا۔ملزم ڈالرز کی فروخت کے لیے شہریوں سے پبلک مقامات پر ملاقات کرتا تھا۔ ملزم کے قبضے سے 1600 جعلی امریکی ڈالرز برآمد کر لئے گئے۔ 

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ انہوں نے متاثرہ شہری کی درخواست پر ملزم کے خلاف کارروائی عمل میں لائی اور اس کی گرفتاری کے لیے تیکنیکی وسائل کو بروئے کار لایا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer