ذکاء اشرف کل دورہ آسٹریلیا کے لیے روانہ ہونگے

 ذکاء اشرف کل دورہ آسٹریلیا کے لیے روانہ ہونگے
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد۔ چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کل دورہ آسٹریلیا پر روانہ ہونگے، ذکاء اشرف کرکٹ آسٹریلیا کے عہدیداروں سے مستقبل میں خواتین اور جونئیر ٹیموں کے ایونٹس شیڈول کرنے پر مشاورت کرینگے۔
چئیرمین پی سی بی ذکاء اشرف کا دورہ آسٹریلیا 22 دسمبر کو شیڈول تھا، چئیرمین پی سی بی نے نگران وزیراعظم کو مستقبل کے منصوبوں کی تفیصل بھجوانے کیلئے دورہ ملتوی کیا تھا۔

ذکاء اشرف کرکٹ آسٹریلیا کے عہدیداروں سے مستقبل میں خواتین اور جونئیر ٹیموں کے ایونٹس شیڈول کرنے پر مشاورت کرینگے، چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف دورہ آسٹریلیا میں قومی ٹیم سے ملاقات کرینگے۔

 ذکاء اشرف پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تیسرا اور آخری سڈنی ٹیسٹ میچ بھی دیکھیں گے۔