بس میں سیٹ کے لیے خواتین لڑ پڑیں،بس سٹیشن اکھاڑہ بن گیا، ویڈیو وائرل

بس میں سیٹ کے لیے خواتین لڑ پڑیں،بس سٹیشن اکھاڑہ بن گیا، ویڈیو وائرل
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کی سہولت کی فراہمی کے بعد سیٹ حاصل کرنے کے لیے خواتین کے درمیان جھگڑوں اور گالی گلوچ کے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

بس میں سیٹ کے لیے خواتین لڑ پڑیں،بس سٹیشن اکھاڑہ بن گیا، خواتین نے ایک دوسرے کے ساتھ بری طرح مار پیٹ کی، کرناٹک کے بس اسٹیشن کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

کرناٹک کے ایک بس سٹیشن میں صورتحال اس وقت خراب ہوگئی جب بس میں سیٹ حاصل کرنے کے لیے خواتین ایک دوسرے پر پل پڑیں اور بری طرح مار پیٹ کرتے ہوئے ایک دوسرے کے بال نوچے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بس اسٹیشن میں رکی ہوئی۔ اس دوران چند خواتین ایک دوسرے کے ساتھ گالی گلوچ کرتے ہوئے ہاتھا پائی کررہی ہیں اور بال نوچ رہی ہیں۔

کرناٹک میں بس کی سیٹ کے لیے خواتین کی ایک دوسرے کے ساتھ مار پیٹ کرنے کے مذکورہ واقعے کی ویڈیو مختلف سوشل میڈیا نیٹ ورک پر وائرل ہو رہی ہے۔