ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 تھانے کے سامنے  20 شہری لٹ گئے  

Robbery,in front,thhana,City42
کیپشن: Robbery,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تھانے کے سامنے بھی شہری غیر محفوظ ہوگئے، کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں تھانے کے سامنے ہوٹل میں بیٹھے 20 سے زیادہ شہریوں کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔

 ہوٹل مالک نے بتایا کہ گلشن اقبال تھانے کے سامنے کے ڈی اے مارکیٹ میں ڈاکوؤں نے شہریوں سے لوٹ مار کی۔ انہوں نے کہا کہ 3 ملزمان اسلحہ تھامے ہوٹل پر آئے، ایک ملزم نے بڑا اسلحہ دکھا کر ہوٹل کے باہر بیٹھے شہریوں کو لوٹا۔

واقعہ کے بعد متاثرہ افراد نے تھانے میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ڈکیتی کے واقعہ کے بعد پولیس نے گشت بڑھانے کے بجائے ہوٹل کو ہی بند کردیا۔ دوسری جانب واردات سے متعلق گلشن اقبال پولیس نے اب تک کوئی موقف نہیں دیا ہے۔ واضح رہے کہ متاثرہ ہوٹل سے چند قدم کے فاصلے پر دو ہفتے قبل بھی ایک ہوٹل کو لوٹا گیا تھا۔