(محمدساجد) شادیوں پر مضحکہ خیز واقعات کا سامنے آنا عام ہوچکاہے، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختلف ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی کو یادگار بنانے کے لئے کوئی نہ کوئی منفرد پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ہے، کبھی کبھار حقیقت اس کے برعکس ہوتی کہ دولہا ناراض یا دلہن مایوس نظرآتی ہے،ایک نئی ویڈیو سامنے آئی جس میں دلہے سے دلہن کی تعریف برداشت نہ ہوئی اور ایسی حرکت کی کہ دلہن منہ تکتی رہی۔
تفصیلات کےمطابق شادی کے پر خوشی کے لمحات کو قید کرنے کے لئے دولہا،دلہن کی تصاویر اور ویڈیوز بنائی جاتی ہے، شادی کی تقریب میں آنے والے مہمانوں کی جانب سے دولہا دلہن سے مختلف فرمائشیں بھی کی جاتی ہیں، بھارت میں ایسے واقعات کا سامنا آنا عام ہے، دولہا دلہن کو ایک ساتھ رقص کرنے کا کہا جاتا ہے تو کبھی دلہے کے دوست ڈانس کرتے ہیں۔
مہمانوں کو محظوظ کرنے کے لئے شادی کے لئے سجائے گئے سٹیج کو بھی روشنیوں سے آراستہ کیاجاتا ہے، سوشل میڈیا پرایک نئی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دولہا اور دلہن سٹیج پر موجود ہیں اور دوست احباب اردگرد موجود ہیں، ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن نے سرخ رنگ کی ساڑھی کے ساتھ جیولری اور گلے ہار پہنا ہوا ہے جبکہ دولہے نے گولڈن رنگ کی شیروانی اور ہاتھ میں تلوار پکڑی ہوئی ہے۔
دلہن کی دوست اس کی تعریف کررہی ہیں کہ اچھی لگ رہی ہو، جوتے بھی اچھے ہیں جس پر پاس بیٹھے دلہے سے یہ سب برداشت نہ ہوا اور اس نے شیروانی کے ساتھ اوڑھا دوپٹہ دلہن کی ٹانگ پر رکھ دیا اور اس کے نظر آنے والے جوتے بھی چھپ گئے، دلہے کے اس ردعمل پر لڑکیاں قہقیے لگانے لگ گئیں جبکہ دلہن بھی نظریں جھکائے مسکراتی رہی۔ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ' جب دلہے نے کہا میری بھی شادی ہے'خیر یہ دولہا بھی کچھ توجہ چاہتا تھا'۔
View this post on Instagram
ویڈیو سامنے آنے پر صارفین نے اس کو خوب پسند کیا اور ملے جلے خیالات کا اظہار کرتے نیک خواہشات دیں۔