(ویب ڈیسک) چین میں کورونا سے متعلق خبریں دینےوالی 37 سالہ خاتون صحافی ژانگ ژان کو 4 سال قید کی سزا سنائی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق 37 سالہ خاتون صحافی ژانگ ژان پرجھگڑا کرنےاوربدامنی پیدا کرنے کا الزام تھا۔ ژانگ ژان نےگزشتہ برس فروری میں ہی ایک پُراسرار وائرس کے پھیلاؤ کا انکشاف کیا تھا اور ان کی تحقیقاتی رپورٹس سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئی تھیں جن میں حکومتی سست ردعمل پر کڑی تنقید کی گئی تھی۔
یاد رہے کہ سابق وکیل اورصحافی ژانگ ژان کورواں برس مئی میں حراست میں لیا گیا تھا۔ جس کےبعد اس نےدوران حراست بھوک ہڑتال بھی کی۔ تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے عدالت کے حکم پر صحافی کو میڈیکل ٹیوب لگا کر زبردستی کھانا دیا جاتا تھا۔