( عرفان ملک ) لاہور شہر کی سکیورٹی خطرے میں، سیف سٹی اتھارٹی کے آٹھ ہزار کیمروں میں سے ساڑے چار ہزار کیمرے ہی خراب ہوگئے، کیمرے خراب ہونے سے شہر کی سکیورٹی داؤ پر لگ گئی۔
سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے دعویٰ کیا جاتا رہا کہ شہر کو محفوظ بنانے کے لیے آٹھ ہزار سے زائد کیمرے ورکنگ میں ہیں لیکن یہ دعویٰ اب ہوا ہونے لگا ہے کیونکہ سیف سٹی اتھارٹی کے شہر میں لگنے والے آٹھ ہزار کیمروں میں سے صرف ساڑے تین ہزار کیمرے ہی چل رہے ہیں جبکہ باقی تمام کیمرے خراب ہو چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کیمروں کو ٹھیک کرنے کے لیے سیف سٹی اتھارٹی کے پاس مناسب انتظام ہی موجود نہیں، شہر کے اہم مقامات سمیت وی وی آئی پیز کی سکیورٹی پر کیمروں سے سرویلنس کی جاتی تھی۔ کیمروں کی خرابی کی وجہ سے سرویلنس کا نظام ہی بیٹھ گیا۔
سیف سٹی اتھارٹی کو چینی کمپنی کی جانب سے مٹیننس نہ ہونے کے باعث سرویلنس کا نظام متاثر ہوا۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ کیمروں کی منٹیننس نہ ہونے کی وجہ سے جہاں سکیورٹی خدشات پیدا ہوئے ہیں وہیں پر ای چالاننگ کا عمل بھی متاثر ہوا ہے۔