پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بورڈ کا کتابوں کی جعل سازی روکنے کیلئے اہم اقدام

پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بورڈ کا کتابوں کی جعل سازی روکنے کیلئے اہم اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی کتابوں کی جعلسازی اور غیر قانونی فروخت روکنے کا فیصلہ، اردو بازار کے عام دکانداروں کو کتابیں فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی بورڈ کی منظور شدہ فرنچائز پر ہی کتابیں دستیاب ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ لاہور سمیت صوبے بھر میں فرنچائز کھولے گا، تحصیل کی سطح پر فرنچائز کھولنے کیلئے بورڈ بک سیلر اور کاروباری افراد کو لائسنس جاری کرے گا۔ تحصیل کی سطح پر صرف ایک ہول سیل کی فرنچائز کھولنے کی اجازت ہوگی، درسی کتب کی فروخت کیلئے لاہور میں بورڈ کی چار فرنچائزز کھولی جائیں گی۔

فرنچائز کےعلاوہ کسی بھی دکان پر بورڈ کی کتابیں فروخت کرنا غیر قانونی تصور ہوگا، بورڈفرنچائز کو کتابیں فروخت کر کے 75 فیصد ابتدائی قیمت وصول کرے گا، رجسٹرڈ ہول سیل فرنچائز پر بورڈ کی منظور شدہ قیمتوں پر کتابیں فروخت ہوں گی۔ فرنچائز پر پہلی سے 12 ویں جماعت تک کی کتب فروخت ہوں گی، اردو بازار کے بک سیلرز اور پبلشرز کو بھی بورڈ کی کتابیں فروخت کرنے کا اختیار نہیں ہوگا۔

 بورڈ نے بک سیلرز اور کاروباری افراد سے 15 جنوری تک درخواستیں طلب کی ہیں جن کی جانچ پڑتال کے بعد انھیں فرنچائز کے لائسنس جاری کیے جائیں گے۔