ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کنگ ہیرالڈ پنجم کے انتقال پر اظہار افسوس

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کنگ ہیرالڈ پنجم کے انتقال پر اظہار افسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ناروے کے فرمانروا کنگ ہیرالڈ پنجم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ  اسحاق ڈار نے کہا کہ کنگ ہیرالڈ پنجم کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، ناروے اپنے بادشاہ کے انتقال پر سوگوار ہے اُنہوں نے کہا کہ پاکستان ناروے کے ساتھ دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دونوں ممالک کے تعلقات دوستی، باہمی احترام اور عوامی سطح پر قریبی روابط پر استوار ہیں۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اپنے ناروے کے دوستوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کے غم میں برابر کا شریک ہے، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ کنگ ہیرالڈ پنجم کو ابدی سکون عطا فرمائے۔