ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاکھوں مالیت کے زیورات چرانے والے 3 ملزم گرفتار

لاکھوں مالیت کے زیورات چرانے والے 3 ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : کوٹ لکھپت پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران گھریلو سامان شفٹ کرنے کے بہانے زیورات چرانے والا 3 رکنی گروہ گرفتار کرلیا ۔ 

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق گرفتار ملزموں میں رضیہ بی بی اس کے بیٹے سفیان اور فیضان شامل، ملزمان نے زینب کا سامان شفٹ کرتے ہوئے لاکھوں مالیت کے زیورات چرائے ۔  

 ایس پی اسد علی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزموں سے چوری شدہ زیورات برآمد کر لئے گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔