سٹی 42 : سعودی وزیر ماحولیات، پانی و زراعت کی جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے برادرانہ تعلقات پر زور دیا۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ اسٹریٹجک تعلقات مزید مضبوط بنانے کی یقین دہانی کرائی ۔
سعودی وزیر نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی۔ سعودی وزیر نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعاون مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ۔ زراعت اور ماحولیاتی پائیداری کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر سعودی وزیر کا خواہش کا اظہار کیا ۔ سعودی وزیر نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا ۔