ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں ٹریفک حادثات، 2 افراد جاں بحق، 291 زخمی

لاہور میں ٹریفک حادثات، 2 افراد جاں بحق، 291 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے 236 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، جن میں 2 افراد جاں بحق اور 291 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثات میں شدید زخمی ہونے والے 109 افراد کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 182 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔