سٹی 42: شادباغ، دو سگی بہنوں کے اغوا پر ملزم گرفتار ہوگیا ۔
گھر سے سامان لینے بازار آنے والی دونوں بہنوں کو ملزم ورغلا کر اپنے ساتھ لے گیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق والد کی اطلاع پر شادباغ پولیس نے فوری مقدمہ درج کرکے تلاش کا آغاز کیا،
پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کیمروں کی مدد سے دونوں بہنوں کو ٹریس کرلیا،شادباغ پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے دونوں سگی بہنوں کو بحفاظت بازیاب کرلیا۔
پولیس نے کارروائی کے دوران مبینہ اغوا کے ملزم رمضان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم کو حوالات منتقل کرکے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی گئی۔خواتین اور بچوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں، قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔