ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیفنس اے میں خواتین سے بیگ اور موبائل چھیننے والے 3 ملزمان گرفتار

ڈیفنس اے میں خواتین سے بیگ اور موبائل چھیننے والے 3 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: لاہور کے علاقے ڈیفنس اے میں خواتین سے بیگ اور موبائل فون چھین کر فرار ہونے والے 3 ملزمان کو سامان سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

 ڈی آئی جی آپریشنز نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے نقدی، موبائل فونز اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق گرفتار ملزمان میں فہد، معصب اور نعمان شامل ہیں۔

ایس پی کینٹ عاطف امیر کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش کے لیے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔