فاران یامین: لاہور کے علاقے رائیونڈ میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کے دو ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق 3 موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو ملزمان نے جان سے مارنے کی نیت سے پولیس پر سیدھی فائرنگ شروع کردی، جس پر پولیس نے حفاظت خود اختیاری میں جوابی کارروائی کی فائرنگ کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت نعمان کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ریکارڈ یافتہ ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے فرار ہونے والے دونوں ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔