ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نین سکھ چوک میں سلنڈر دھماکا، 28 سالہ شخص جاں بحق

نین سکھ چوک میں سلنڈر دھماکا، 28 سالہ شخص جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:نین سکھ چوک کے قریب  ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ، جہاں سلنڈر بھرنے والی فیکٹری میں سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں 28 سالہ شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق سلنڈر پھٹنے کا واقعہ فیکٹری میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں 28 سالہ شخص شدید زخمی ہوا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

 ریسکیو ٹیموں نے لاش کو ضروری کارروائی کے لیے منتقل کردیا۔