ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیگم کے سامنے ہمیشہ غلطی مان لو ورنہ بیلن چل جائے گا: امیتابھ بچن کا مشورہ

بیگم کے سامنے ہمیشہ غلطی مان لو ورنہ بیلن چل جائے گا: امیتابھ بچن کا مشورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن نے شادی شدہ افراد کو مشوہ دیا کہ بیگم کے سامنے ہمیشہ غلطی مان لو ورنہ بیلن چل جائے گا۔

امیتابھ نے اپنے شو کے دوران شادی شدہ زندگی کو سکون سے گزر بسر کرنے کا اپنا فارمولا اور شوہروں کے لیے احتیاطی تدابیر بتائیں۔ 

شو کے دوران بگ بی نے کہا کہ شوہروں کے لیے سب سے عقلمندی کا کام یہ ہے کہ اگر بیوی غصے میں ہو یا کوئی تنازع کھڑا ہو جائے تو بغیر کسی بحث کے فوراً اپنی غلطی تسلیم کرلیں۔

انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر شوہر نے اپنی غلطی نہ مانی یا الٹا جواب دیا تو پھر 'جوتے، چپل اور بیلن' چلنے میں دیر نہیں لگے گی، اس لیے خاموشی میں ہی عافیت ہے۔

امیتابھ کی اس بات پر سیٹ پر موجود تمام حاضرین بالخصوص ان میں موجود شادی شدہ مرد زور دار قہقہے لگانے پر مجبور ہو گئے۔

بالی وڈ اداکار کی اس 'نصیحت' کو سوشل میڈیا پر بھی زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer