ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دھرم پورہ پل پر خوفناک حادثہ، ٹرالر کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق

دھرم پورہ پل پر خوفناک حادثہ، ٹرالر کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:دھرم پورہ پل پر تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔

پولیس کے مطابق حادثہ ٹرالر کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص اور زخمی موٹر سائیکل سوار کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔

واقعے کے بعد ٹریفک پولیس نے ٹرالر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا جبکہ حادثے کا شکار موٹر سائیکل اور ٹرالر کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانے منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے جاں بحق شخص کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی، جبکہ زخمی موٹر سائیکل سوار کو طبی امداد کے لیے میو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

سی ٹی او لاہور عبدالرحیم شیزاری نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سول لائنز سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔