کلیم اختر:جولائی 2025 کے سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع کا مطالبہ کر دیا گیا ہے۔
لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے چیئرمین ایف بی آر کو خط لکھ دیا،سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 31اگست تک توسیع کی استدعا کر دی۔
موقف کے مطابق سسٹم میں تکنیکی مسائل سے ٹیکس دہندگان ریٹرن فائل نہیں کر سکے۔
جاری کر دہ مراسلہ کے مطابق آخری تاریخ کےقریب سسٹم ڈاؤن ٹائم ،بار بار کریشزسے مشکلات ہوئیں۔
ٹیکس بار کا کہنا تھا کہ صارفین کو سسٹم لاگ آؤٹ، ٹائم آؤٹ ،ڈیٹا لاس جیسے مسائل کا سامنا ہے،مشکلات کے باعث ٹیکس دہندگان پر جرمانے لگانا ناانصافی ہوگی۔