ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف  ٹک ٹاکر خرم گجر گرفتار 

معروف  ٹک ٹاکر خرم گجر گرفتار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پولیس نے مشہور ٹک ٹاکر خرم گجر کو ڈیفنس کے علاقے سے گرفتار کر لیا ۔ خرم گجر پر اوورسیز پاکستانی رانا ارسلان کے ساتھ 2 لاکھ یورو (تقریباً 6 کروڑ پاکستانی روپے) کے فراڈ اور امانت میں خیانت کا الزام ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او رضا عباس کے مطابق ملزم خرم گجر نے رانا ارسلان سے کمرشل پلاٹ کی خریداری کے لیے 2 لاکھ یورو لیے۔ایک سال گزرنے کے باوجود نہ پلاٹ خریدا گیا اور نہ ہی رقم واپس کی گئی۔جب رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا گیا تو خرم گجر انکاری ہو گیا اور دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔
رانا ارسلان کی درخواست پر تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس نے خرم گجر کو گرفتار کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے اور جلد مزید شواہد بھی سامنے لائے جائیں گے۔