ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پانی کی سطح میں مزید اضافہ: لاہور اسلام آباد موٹروے کا رابطہ منقطع ہونے کا خدشہ  

 پانی کی سطح میں مزید اضافہ: لاہور اسلام آباد موٹروے کا رابطہ منقطع ہونے کا خدشہ  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:دریائے چناب میں پنڈی بھٹیاں کےمقام پر پانی کی سطح میں مزید اضافہ پر لاہور اسلام آباد موٹروے کا رابطہ منقطع ہونے کا خدشہ ہے۔

 دریائے چناب میں پنڈی بھٹیاں کے مقام پرسیلابی پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،موٹروے ایم ٹو کے ساتھ 6 فٹ سے زیادہ پانی موجود ہے،پانی کی سطح مزید بلند ہوئی تو اسلام آباد لاہور موٹروے کا رابطہ منقطع ہونے کا خدشہ ہے۔

سیلابی پانی نے علاقے میں تباہی مچادی، 30 سے زائد دیہات سیلابی پانی کی نظر ہوگئے،سیلابی پانی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،کچہ گھرنہ میں بیس سے زائد افراد دریائے چناب کے سیلابی پانی میں پھنس گئے ۔ متاثرین میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔