ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امیر بالاج قتل کیس میں پیشرفت، ملزم گوگی بٹ جے آئی ٹی کے سامنے پیش

امیر بالاج قتل کیس میں پیشرفت، ملزم گوگی بٹ جے آئی ٹی کے سامنے پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک :امیر بالاج قتل کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، کیس میں نامزد ملزم گوگی بٹ عرف خواجہ عقیل جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گیا۔
 
پولیس ذرائع کے مطابق خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ نے جے آئی ٹی کے سامنے اپنی بے گناہی ثابت کرنے کی کوشش کی ، جے آئی ٹی نے خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ سے کیس کی تفتیش کے متعلق سوال کیے ۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جے آئی ٹی ممبران نے بالاج ٹیپو خاندان سے سابقہ دشمنی کے بارے میں بھی سوالات کیے۔

پولیس ذرائع کا یہ بھی بتایا ہے کہ خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ ایک روز قبل سی سی پی او کے سامنے پیش ہوا تھا، گوگی بٹ عبوری ضمانت کروانے کے بعد جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوا۔

خیال رہے کہ امیر بالاج ٹیپو قتل کیس کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی )ایس پی صدر معظم علی کی سربراہی میں بنائی گئی تھی، جے آئی ٹی کے دیگر ممبران میں ڈی ایس پی چوہنگ ، ڈی ایس پی رائے ونڈ اور تین تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشن شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کو گزشتہ برس 18 فروری کو شادی کی تقریب میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق شادی کی تقریب کے دوران وہاں موجود ایک حملہ آور نے فائرنگ کردی, جس سے امیر بالاج ٹیپو سمیت3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم امیر بالاج ٹیپو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔