ویب ڈیسک:سیلابی صورتحال کےباعث سیالکوٹ ائرپورٹ پر فلائٹ آپریشن آج صبح دس سے رات دس بجے تک معطل کردیا گیا۔
انٹرنیشنل ایئرپورٹ فلائٹ آپریشن معطلی کا باقاعدہ نوٹم جاری کردیاگیا،سیلابی پانی کا جنوبی اطراف سےایئرپورٹ کی جانب رخ ہوگیا۔
ترجمان سیال کےمطابق سیال انتظامیہ کی تمام افرادی قوت اورمشینری متحرک ہے،سیلابی پانی کے بروقت اخراج کو یقینی بنایا جارہا ہے۔
ڈی واٹرنگ پمس سمیت تمام وسائل بروکار لائے جارہےہیں،ایئرپورٹ پر نصب تمام تر آلات مکمل محفوظ ہیں،ایئرپورٹ ٹرمینل بلڈنگ پارکنگ، رن وے سمیت زیادہ ترمرکزی حصہ محفوظ ہے