سٹی 42:وزیراعظم شہباز شریف لاہور پہنچ گئے جہاں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے,دونوں رہنما شاہدرہ میں دریائے راوی کا معائنہ کریں گے جبکہ سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے نارروال بھی جائیں گے۔
وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سکھ برادری سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر کرتارپور کا بھی دورہ کریں گے۔
ڈی سی آفس نارروال میں این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے حکام کی جانب سے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔