فاران یامین :سی سی ڈی چوہنگ میں پولیس کے مبینہ مقابلے کے دوران شاہ گینگ کے 2 اہم کارندے ہلاک ہو گئے.
سی سی ڈی حکام کے مطابق شاہ گینگ کے دو کارندوں نے مانووال چوہنگ میں پناہ لے رکھی تھی،سی سی ڈی چوہنگ نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا،چھاپہ مار کارروائی کے دوران سی سی ڈی ٹیم اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا،فائرنگ کے تبادلے میں 2ملزمان حسنین اور عمر مارے گئے۔
سی سی ڈی ذرائع کے مطابق ہلاک ملزمان کے ساتھی فیصل آباد میں مقابلے میں مارے جاچکے تھے،ملزمان اپنے ساتھیوں کا بدلہ لینے کی پلاننگ کررہے تھے،ہلاک ملزمان نے سوشل میڈیا پر سی سی ڈی افسروں کو دھمکیاں بھی دی تھیں،شاہ گینگ فیصل آباد اور گردوونواح میں دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا۔
ہلاک ملزمان کے 4ساتھی فرار ہیں جن کا تعاقب جاری ہے۔