ورلڈکپ : قومی ہیروز کی نئی جرسی کیسی ہوگی، ڈیزائن سامنے آ گیا

new gercy for the national cricket team players, Pakistan Cricket team, Pakistan, ICC World Cup, PCB, Pakistan Cricket Board, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد رضا:  پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ 2023 کی اسٹار نیشن جرسی کی رونمائی کردی گئی۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف گرین شرٹس کے نمبر ون بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے   قذافی اسٹیڈیم میں تقریب میں گفتگو  کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بورڈ میں بہتری لانے کی کوشش کریں گے ۔

 قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقدہ تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے شرکت کی۔ یہ تقریب اس بات کو ظاہر کررہی تھی کہ پاکستان ٹیم آنے والے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لیے پوری طرح پر جوش اور تیار ہے۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ اسٹار نیشن جرسی سے دراصل ہمارے کرکٹرز اور جوشیلے شائقین کے درمیان ہر میچ میں ایک مضبوط تعلق سے جڑے رہیں گے۔ یہ جرسی ہماری کرکٹ کی شاندار روایات اور ورثے اور روشن مستقبل کی عکاس ہے۔

 ذکا اشرف کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ میں ابھی کچھ ہی وقت ہوا ہے، بہتری لانے کی کوشش کریں گے۔ ون ڈے میں ٹیم پاکستان نمبر ون بن گئی ہے۔