عمران خان جیل میں رہیں گے لیکن سمجھوتہ نہیں کرینگے:علیمہ خان  

عمران خان جیل میں رہیں گے لیکن سمجھوتہ نہیں کرینگے:علیمہ خان  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق)سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ خان صاحب پاکستان کے لیے ستائیس سال سے اس مشن پر ہیں ،جیل ان کیلئےبے معنی چیز ہے ،اگر جیل میں رہنا پاکستان کے لیے بھلائی ہے تو اسی میں رہیں گے اور سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر علیمہ خانم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو کہہ رہے ہیں ملک سے باہر چلے جائیں تو وہ اپنا گھر  چھوڑ کر باہر نہیں جائیں گے ،خان صاحب نے کہا ہےیہ سیاسی پارٹی ہے اورپاکستان میں وہ یہی تبدیلی لانا چاہ رہے تھے ،ہم اسوقت سیاست کے لیے نہیں اپنے بھائی کے لیے آ رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا ہے کہ ہم کورٹ میں ریلیف کے لیے آئے ہیں کہ کم از کم جیل مینوئل کے مطابق جو اجازت ہے وہ تو دیں،یہاں پر دو سال کے بچے سے لے کر نوے سال کے بزرگ تک سبھی ہیں خان صاحب کے ساتھ ہیں ،مسئلہ یہ ہے کہ ایک ناجائز کیس میں فیصلہ دینے والا جج ہمایوں دلاور فیصلہ دے کر اگلا جہاز پکڑ کر بھاگ گیا،جج کیوں بھاگ گیا وہ واپس اور آکر بتائے کہ میں نے کیوں غلط فیصلہ دیا۔