چوہنگ میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو مارے گئے

 Two Robbers killed in an Encounter
کیپشن: Robbers killed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) چوہنگ میں مبینہ سی آئی اے پولیس مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک، ملزمان سے چھینی گئی سرکاری رائفل، موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔
  چوہنگ میں سی آئی اے پولیس کا ڈاکوئوں کے ساتھ مبینہ مقابلہ ہوا،سی آئی اے پولیس نے ناکے پر ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا، تو ملزمان نے رکنے کی بجائے فائرنگ کر دی، اورکراس فائرنگ میں دونوں ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

ہلاک ڈاکوئوں کی شناخت رحمان اور نقاش کے نام سے ہوئی ہے، ڈاکوئوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer