ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے بڑاحکم دے دیا

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے بڑاحکم دے دیا
کیپشن: Pervaiz elhi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے سیلاب کے خدشے کے پیش نظر میانوالی کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تیاریاں مکمل رکھی جائیں، لوگوں کے بروقت انخلا کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ادویات، پینے کے صاف پانی، مویشیوں کیلئے چارہ کا وافر اسٹاک رکھا جائے، دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ کو 24 گھنٹے مانیٹر کیا جائے۔

وزیرِ اعلیٰ نے مزید کہا کہ متعلقہ افسران دریا کے بند اور حفاظتی پشتوں کا موقع پر جا کر جائزہ لیں۔